سندھ سیکرٹریٹ کے احاطے میں فائرنگ، نائب قاصد جاں بحق، 2 ملزم گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 22:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) کراچی میں سندھ سیکرٹریٹ کے احاطے میں فائرنگ سے نائب قاصد جاں بحق، دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو سندھ سیکرٹریٹ میں واقع وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت اصغر علی جونیجو کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ریاست علی کے نام سے کر لی گئی۔ ریاست علی صوبائی وزیر محنت کے دفتر کا نائب قاصد تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :