ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی ہلاکت سے متعلق رینجرز کے لاء آفیسر نے ادارے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

بدھ 4 مئی 2016 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی ہلاکت سے متعلق رینجرز کے لاء آفیسر نے ادارے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دن زیر حراست آفتاب احمد کو جیسے ہی دل کی تکلیف ہوئی، اسے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ آفتاب احمد کا انتقال اسپتال میں ہوا۔ رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ آفتاب احمد کی ہلاکت سے متعلق اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق کا علم ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :