وزیر اعظم نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دینے کیلئے چوہدری نثار کو میدان میں اتار دیا

بدھ 4 مئی 2016 22:45

وزیر اعظم نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دینے کیلئے چوہدری نثار کو میدان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دینے کے لئے اپنے اوپنر بیٹسمین وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو میدان میں اتار دیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے ٹی او آرز کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو اینٹی نواز شریف قرار دے کر مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ٹی او آرز کا معاملہ خالصتا قانونی ہے جس کو وزیر قانون زاہد حامد اور حکومت کی قانونی ٹیم دیکھے گی تاہم سیاسی محازذپر اس معاملہ کو دیکھنے کی ذمہ داری وزیراعظم نواز شریف نے اپنے انتہائی قابل اعتماد ساتھی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو دے دی جنہوں نے پنجاب ہاوٴس میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کا کھل کر جواب دیا اور پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے شورشرابے کو وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سیاسی ایجنڈا قرار دیا ۔