قانون کی بالا دستی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارے ہیروز ہیں،سانحہ بارہ مئی شہر کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ تھا

اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا اجلاس سے خطاب

بدھ 4 مئی 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی ،امن و امان کی صورت حال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا ، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں سانحہ بارہ مئی شہر کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ تھا گزشتہ چند ماہ سے شہر کی سیاسی صورت حال کی تبدیلی میں شہدائے بارہ مئی کا اہم کردار ہے سانحہ بارہ مئی ہمارے لیے ناقابل فراموش ہے ،عوامی نیشنل پارٹی نے آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام،قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،قانون کی بالا دستی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے ہیروز ہیں،سانحہ بارہ مئی میں سب سے زیادہ شہداء عوامی نیشنل پارٹی نے دیے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی شہدائے آزاد عدلیہ کو بھرپور عقدت و احترام سے منائے گی بارہ مئی والے روز باچا خان مرکز میں قر آن خوانی اور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گااس سلسلے میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،بارہ مئی والے روز پارٹی رہنماء شہداء کے گھروں پر جائیں گے اور پسماندگان سے اظہار یکجہتی کریں گے دن آغاز سے ہی یونین کونسل کی سطح پر قر آن خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاباچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن کو کسی صور ت متنازعہ نہیں ہونا چاہیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہنا چاہیے ،ایک واقعے کو بنیاد بناکر ریاستی اداروں کی بدنام کرنے کی حمایت نہیں کریں گے آرمی چیف کی جانب سے آفتاب احمد کی ہلاکت کی تحقیقات کا بیان خوش آئند ہے امید کرتے ہیں کہ لواحقین کو جلد از جلد انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :