خورشید شاہ کامتحدہ کے متحدہ کے فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ

پانامہ پر ٹی او آرزکے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھنے کے حوالے سے مشاورت کی

بدھ 4 مئی 2016 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم کو لکھے جانے والے خط اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے جانے والے اپوزیشن کمیٹی کے ضابطہ کار پر اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو خورشید شاہ نے فاروق ستار اور سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔انہوں نے دونوں رہنماؤں کو وزیراعظم کو لکھے جانے والے خط اورٹی اوآرز پر اعتماد میں لیا ۔