ملک بھر میں شب معراج نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی

مساجد ،گھروں میں عبادات ، نوافل ، روحانی محافل ، میلاد ، ذکر ، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، عوام کو عبادات میں شدید مشکلات کا سامنا رہا

بدھ 4 مئی 2016 22:25

لاہور/اسلام آباد/کوئٹہ/پشاور/کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) ملک بھر میں شب معراج نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔مساجد میں علمائے کرام نے نبی کریم ﷺے عظیم معجزے معراج کے واقعات وفضائل بیان کیے۔

(جاری ہے)

مساجد اور گھروں میں عبادات ، نوافل ، روحانی محافل ، میلاد ، ذکر ، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا جبکہ علمائے کرام و خطیب حضرات نے معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی بھی ڈالی ۔

ان اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی ، بقا اور ترقی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔صوبائی دارالحکومت میں جامع مسجد داتا دربار سمیت دیگر مساجد میں بڑے اجتماعات ہوئے جبکہ مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔ دوسری طرف مل بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جسکی وجہ سے عوام کو عبادات میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔