اپوزیشن کا وزیراعظم سے پارلیمنٹ میں آ کر پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ

حکومت احتساب سے بھاگ رہی ہے،عوام اب بیوقوف نہیں بنیں گے،خورشید شاہ

بدھ 4 مئی 2016 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) حکومت کی جانب سے ٹی او آر مسترد ہونے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت جتنا لڑے گی اتنا ہی پھنستی چلی جائے گی۔وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر پاناما لیکس پر پوزیشن واضح کریں۔ عوام اب بیوقوف نہیں بنیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن کے ٹی او آر میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ حکومت یکطرفہ طور پر رد کر دے۔

وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر پاناما لیکس پر پوزیشن واضح کریں۔ عوام اب بیوقوف نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت احتساب سے بھاگ رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم پر الزامات ہیں۔ انہیں کمیشن کے ضوابط کار طے کرنے کا اختیار کیسے دیا جا سکتا ہے۔