اپوزیشن کے ٹی او آر ’’ ٹرمز آف ریوینج ‘‘ ہیں‘ خواجہ سعد رفیق

پانامہ پیپرز میں دوسروں کے بھی نام ہیں اس لئے کسی ایک کے ٹی او آر نہیں چلیں گے ‘ وفاقی وزیر

بدھ 4 مئی 2016 22:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آر ’’ ٹرمز آف ریوینج ‘‘ ہیں،پانامہ پیپرز میں دوسروں کے بھی نام موجود ہیں اس لئے کسی ایک کے ٹی او آر نہیں چلیں گے ، دُھول اڑا کر اور ایک دوسرے کو چور ،چور کہنے سے چہرے گدلے ہو رہے ہیں اس لئے شک کو شک اور الزام کو الزام ہی رہنا دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن کا فوکس پانامہ پیپرز نہیں صرف نواز شریف ہے اور اس کا واضح ثبوت ٹی او آرز میں سارے کے سارے سوالات نواز شریف کے بارے میں ہونا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم کمیشن کے معاملے میں پیچھے ہٹ جائیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کمیشن بنے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں اپوزیشن بیٹھ جائے اس کی تحقیقات کے لئے ٹائم پیریڈ طے کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :