Live Updates

تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر کا سیما انوار کو چیف کوآرڈی نیٹرالیکشن کمیشن پنجاب نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری

بدھ 4 مئی 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نعمان وزیرنے صوبائی الیکشن کمشنر جنرل (ر) انیس باجوہ کی مشاور ت سے سیما انوار کو چیف کوآرڈی نیٹر الیکشن کمیشن پنجاب نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ سیما انوار اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب میں پارٹی الیکشن کو احسن طریقے اور صاف ،شفاف کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات