شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں ڈیبیٹنگ سوسائٹی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی جانب سے تقریری مقابلے کا اہتمام

بدھ 4 مئی 2016 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں ڈیبیٹنگ سوسائٹی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی جانب سے تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس اور پرنسپل شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تھے۔

دیگر مہمانان میں پروفیسر ڈاکٹر تفضل حق محمود(وائس پرنسپلSKZMDC ) ، پروفیسر ڈاکٹر ہارون ڈار، ڈاکٹر ہارون جاوید مجید(صدر فیکلٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی)، ڈاکٹر خرم، ڈاکٹر عائشہ ہمایوں(رجسٹرار)، ڈاکٹر عمران انور و دیگر شامل تھے،طلبہ کی آرگنائزنگ کمیٹی سعد سلطان(وائس پریذیڈنٹ)، حسنین علی سید(جنرل سیکرٹری)، حنزلہ عامر(سیکرٹری)اور عبداللہ (فنانس سیکرٹری ) پر مشتمل تھی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے تقریری مقابلہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس تقریری مقابلے میں میڈیکل کالج کے طلبہ کی جانب سے مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کی گئی، انگریزی کی تقاریر میں پہلا انعام اسماء سہیل (فرسٹ ائیر) اور دوسرا انعام فروہ ماہین (فرسٹ ائیر )، اردو تقاریر میں پہلا انعام فائنل ائیر کی علوینہ اعوان اور دوسراانعام تھرڈ ائیر کی عنبر امین نے حاصل کیا، جبکہ پارلیمنٹری تقریری مقابلہ فرسٹ ائیر کی ٹیم نے جیتا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کا کہنا تھا کہ اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سے طلبہ کی اندرونی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اور ان کی ذہنی نشونما میں بھی انتہائی مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔ انہوں نے اس تقریری مقابلے کا انعقاد کرنے پر تمام منتظمین کی کاوشوں کو خوب سراہا اور جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :