کسی کی تضحیک یا بے عزتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، نیئر حسین بخاری

بدھ 4 مئی 2016 22:15

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹر سینیٹر نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کسی کی تضحیک یا بے عزتی کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کچہری میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالت اسلام آباد میں قانونی مقدمات کی پیروی کیلئے احاطہ کچہری میں جاتے ہوئے سول کپڑوں میں مشکوک شخص نے چھونے کی کوشش کی جس پرمیرے سرکاری سیکورٹی گارڈ اور جونیئر وکلاء نے مشکوک شخص کو دھکا دے کر الگ کیا، کسی کو نہ تھپڑ مارا اور نہ ہی دھمکی دی۔