Live Updates

ملک بھر میں شب معراج مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی

بدھ 4 مئی 2016 22:13

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک بھر میں شب معراج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مساجد اور گھروں میں ہر سال خصوصی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں نے حضور نبی اکرم کے اس مبارک سفر کی مناسبت سے خصوصی دعائیں کیں اور نوافل کے ساتھ ساتھ محافل نعت کا اہتمام بھی کرتے رہے۔

اس موقع پر علمائے کرام نے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا تاکہ نئی نسل کو واقعہ معراج سے آگاہی کے ساتھ ساتھ حضور نبی پاک کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی تعلیم دی جائے۔ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت اس دن کی مناسبت سے نفلی روزہ بھی رکھتی ہے اور شب بیداری کے خصوصی اہتمام کے ساتھ ساتھ گھروں اور مساجد پر چراغاں بھی کیا جاتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات