Live Updates

پی اے سی کا اجلاس دو شیخوں کے درمیان لفظی جھڑپ ، شیخ روحیل اصغر نے شیخ رشید کو لاجواب کر دیا، ’’تو کتھے جا کہ وجڑاں اے میٹرو وچ‘‘،عمران خان آکھیاسی کہ خدا مینوں شیخ رشید جیا کامیاب سیاستدان نہ بنائے

یہ تو میٹرو پل کی طرح لگتا ہے ، دریائے نیلم پل کا نقشہ کمیٹی میں پیش کئے جانے پر شیخ رشید نے طنزیہ انداز

بدھ 4 مئی 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس دو شیخوں کے درمیان لفظی جھڑپ ، شیخ روحیل اصغر نے شیخ رشید کو لاجواب کر دیا، ’’تو کتھے جا کہ وجڑاں اے میٹرو وچ‘‘،عمران خان آکھیاسی کہ خدا مینوں شیخ رشید جیا کامیاب سیاستدان نہ بنائے، دریائے نیلم پل کا نقشہ کمیٹی میں پیش کئے جانے پر شیخ رشید نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ یہ تو میٹرو پل کی طرح لگتا ہے، جس پر شیخ روحیل اصغر انہیں لاجواب کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں دریائے نیلم پر بنائے جانے والے پل کا نقشہ این ایچ اے حکام کی جانب سے پیش کیا گیا، جس پر کمیٹی ممبر شیخ رشید نے کہا کہ یہ تو مجھے میٹرو پل کا نقشہ لگتا ہے، جس پر شیخ روحیل اصغر نے پنجابی میں کہا کہ تو کتھے جا کہ وجڑاں اے میٹرو وچ، میں صحافیوں کو شیخ رشید اور عمران خان کی پرانی ویڈیو دیکھا رہا تھا جس میں عمران خان نے کہا کہ خدا مجھے شیخ رشید جیسا کامیاب سیاستدان نہ بنائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :