کرپٹ قیادت اورکرپٹ انتخابی نظام نے عوام کا انتخابات سے اعتماد اٹھا دیا ہے،تھر میں حکومتی غفلت کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات اورسندھ کے کسانوں کو دیوار سے لگاکرزراعت کوتباہ کرنا افسوس ناک ،سندھ پرگذشتہ سات سالوں سے راج کرنے والی پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کانوابشاہ میں اجتماعات سے خطاب

بدھ 4 مئی 2016 22:08

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپٹ قیادت اورکرپٹ انتخابی نظام نے عوام کا انتخابات سے اعتماد اٹھا دیا ہے،تھر میں حکومتی غفلت کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات اورسندھ کے کسانوں کو دیوار سے لگاکرزراعت کوتباہ کرنا افسوس ناک اورسندھ پرگذشتہ سات سالوں سے راج کرنے والی پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

وزیر اعظم میں اخلاقی جرات ہوتی تووہاپوزیشن جماعتوں کے مطالبے سے قبل ہی مستعفی ہو جاتے۔ شام میں ظلم کی انتہا ہ ہو گئی ہے ،امریکی انتخابات مسلم دشمنی پر ہو رہے ہیں،پاکستان ایران ترکی سعودی عرب اتحاد کر کے ظالم قوتوں کا مقابلہ کریں۔ وہ بدھ کو نوابشاہ میں اپنے ایک روزہ دورے پر مختلف دعوتی وتنظیمی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی امیرڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ،قیم ممتاز حسین سہتو،ضلعی امیر سرور احمد قریشی،مقامی امیرنجف رضا، غلام حیدر بھٹی، امجد بٹ اورسیکرٹری اطلاعات کاشف رضا بھی موجود تھے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ پانامہ لیکس نے تما م کرپٹ عناصر کے چہرے پر سے پردے ہٹادیئے ہیں ،وزیراعظم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں، کرپٹ انتخابی نظام نے ووٹر کو مایوس کر دیا ہے اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کمیشن شفاف تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم چلاکر پاکستانی قوم کو بیدار کر دیا ہے اب قوم ان کرپٹ عناصر کو انتخابی عمل سے باہر کر دے اور یہ اسی وقت مکمن ہو گا جب عوام خان وڈیرے سردار چوہدریوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کرے گی۔

اس سلسلے میں عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دیکراپنا فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا۔ تھرکی صوتحال پرتحقیقاتی رپورٹ نے سندھ حکومت کی غفلت کو وضح کردیا ہے ،کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے کٹائی سے لیکر باردانہ کی تقسیم میں کرپشن کی گئی ہے جس کی وجہ سے سندھ کا کاشتکار مایوس ہے ،کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہے، لیکن سندھ حکومت کا کہیں نام و نشان نہیں ہے اور اس کی مالی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ میں جو انتخابات ہو رہے ہیں اس کی بیناد بھی مسلم دشمنی پر مبنی ہے امریکہ نے دہشت گردی کو پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے مسلم دشمن امیداوار کے کامیاب ہونے کے بعد پاکستاں پر مزید برا وقت آ جائے گا، نئے نئے مطالبات سامنے ائیں گے اس صورت حال میں مسلم دنیا متحد ہوکر ان کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ شام میں ہونے والی بمباری کا واحد حل سعودی عرب، ترکی، ایران اور پا کستان کا متحد ہونا ضروری ہے شام میں معصوم بچوں بزرگوں اورعورتوں کی شہادتیں مسلم دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی انسایت کے اس سب سے بٹرے ظلم پر احتجاج کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :