انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 12مئی تک ملتوی کر دی ،آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی

بدھ 4 مئی 2016 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 12مئی تک ملتوی کر دی ،آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی ۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ،آئی اے )نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے مقدمے کا عبوری چالان ،ڈیتھ سٹریفکٹ اور دیگر ضروری کاغذات عدالت میں جمع کرائے ۔

پیش کیئے جانے والے چالان کے مطابق ڈاکٹر عمران عمران فاروق کو ملزم محسن علی نے قتل کیا جبکہ ملزم معظم علی اور ملزم خالد شمیم نے معاونت فراہم کی ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت 12مئی تک ملتوی کردی سیکورٹی خدشات کے باعث آئندہ سماست جیل میں ہی ہو گی ۔