وکلاء کا پیشہ انتہائی مقدس ہے، وکلاء کو محنت کے ساتھ حق و سچ اور انصاف کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے

سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بابر اعوان کانئے وکلاء کی انرولمنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب

بدھ 4 مئی 2016 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وکلاء کا پیشہ انتہائی مقدس ہے وکلاء کو محنت کے ساتھ حق و سچ اور انصاف کے لئے جدوجہد کرنا چاہئے ۔ وہ بدھ کو اسلام آباد بار کونسل میں نئے وکلاء کی انرولمنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وکالت کا پیشہ آج کے دور میں انتہائی اہم اور مقدس ہے انصاف کے متلاشی افراد کی مدد کرنا عین ثواب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کو اپنے فرائض نیک نیتی دیانت داری اور لگن کے ساتھ ادا کرنے چاہیں ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ انہیں اپنے وکیل ہونے پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کو اپنے ضمیر اور پیسے کی شان کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ایک وکیل غلط کام کرے گا تو پوری برادری بدنام ہو گی ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وکیل معاشرے کے مظلوم محکوم اور بے سہارا طبقوں کا نمائندہ ہوتا ہے جیسے پوری ذمہ داری کے ساتھ حق اور سچ کے لئے کوشیش کرنی چاہیئے ۔

اس موقع پر اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین قاضی رفیع الدین بابر ،واجد گیلانی ،جاوید شورش نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر طارق محمود جہانگیری ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آخر میں انرول ہونے والے وکلاء میں سرٹیفکٹ تقسیم کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :