وزیر داخلہ کی پانامہ لیکس پر انتہائی سنجیدگی ، خوبصورتی اور دلائل کے ساتھ بات ، اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی

پہلی بار پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سخت الفاظ کااستعمال ، کڑی تنقید کی

بدھ 4 مئی 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر انتہائی سنجیدگی ، خوبصورتی اور دلائل کے ساتھ بات کر کے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، پہلی بار وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کوئی سخت الفاظ استعمال کیے نہ انہیں زیادہ ہدف تنقید بنایا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ایک بار پھر پانامہ لیکس کے معاملے پر انتہائی خوبصورتی کے ساتھ ایشو کو قوم کے سامنے رکھا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر امریکہ اور برطانیہ کے دورے سے قبل بھی پانامہ لیکس پر پریس کانفرنس کی تھی۔ اب حکومت کی طرف سے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز تیار کرنے کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے کمیٹی کی سربراہی ملنے پر چوہدری نثار علی خان نے پیپلز پارٹی کو اپنی پریس کانفرنس میں ٹف ٹائم نہیں دیا، تاہم چوہدری نثار نے سینیٹر اعتزاز احسن کو نام لئے بغیر آڑے ہاتھوں لیا اور وزیراعظم کے خلاف جاری مہم میں ان کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا