Live Updates

عمران خان سے برطانیہ جاتے ہوئے جہاز میں اچانک ملاقات ہو ئی ،یہ انتہائی مفید رہی، تفصیلات نہیں بتاؤں گا

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کاپریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کاجواب

بدھ 4 مئی 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے برطانیہ جاتے ہوئے جہاز میں اچانک ملاقات ہو گئی اور یہ ملاقات انتہائی مفید رہی، تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ جاتے ہوئے عمران خان سے طیارے میں اچانک ہونے والی ملاقات میں اچھی اور سنجیدہ بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کافی عرصے کے بعد ملاقات ہوئی اور کھل کر طویل بات چیت کی۔ تحریک انصاف کی طرف سے ایف نائن پارک میں جلسہ کرنا اس بات چیت کا نتیجہ تھا، جب صحافیوں نے وزیر داخلہ سے عمران خان سے ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ تفصیلات نہیں بتاؤں گا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات