پاک چین دوستی کو وسیع پیمانے پر سیاسی اور عوامی حمایت حاصل ہے،سی پیک کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں چین کے تعاون کی وجہ سے عالمی ترقیاتی اداروں اور نجی سرمایہ کاروں کی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کئی گنا بڑھ گئی ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو چین پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا، چینی وزیر خزانہ

بدھ 4 مئی 2016 22:04

اسلام آباد/فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو وسیع پیمانے پر سیاسی اور عوامی حمایت حاصل ہے،سی پیک کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں چین کے تعاون کی وجہ سے عالمی ترقیاتی اداروں اور پرائیویٹ سرمایہ کاروں کی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

چین کے وزیر خزانہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کی معاشی ترقی پر خوشی ہوئی۔بدھ کو وزرات خزانہ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہاسحاق ڈار نے چینی وفد سے ملاقات کی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو وسیع سیاسی اور عوامی سپورٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور اس کی ٹیم کی ایشن انفراسٹرکچر انسوٹمنٹ بنک (اے آئی آئی بی) کے قیام کے حوالے سے کاوشوں کو سرایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے اور بالخصوص سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین سے سی پیک اور دیگر میگا ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی وجہ سے عالمی ترقیاتی اداروں اور پرائیویٹ سرمایہ کارووں کی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے حکومت کا میکرواکنامک اصلاحاتی ایجنڈا کو اجاگر کیا۔

چین کے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی میدان میں ترقی پر خوشی ہے، چین پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اے آئی آئی بی کے بورڈ کی جانب سے کلیئر کئے گئے پہلے بیج کے منصوبوں میں پاکستان کیلئے بھی منصوبے شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے چین کے وزیر خزانہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی