Live Updates

تحریک انصاف نے فیصل آباد میں جلسے کی تاریخ بدل دی ، 20مئی کوجلسہ کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 4 مئی 2016 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) تحریک انصاف نے فیصل آباد میں 20مئی کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے جلسے کی نئی تاریخ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جلسے سے تاریخی خطاب کروں گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کا جلسہ آٹھ مئی کو شیڈول تھا لیکن مبینہ طورپر خواتین سے بدتمیزی اور پارٹی اختلافات کی وجہ سے فیصل آباد کا شیڈول جلسہ ملتوی کرکے پشاور میں 9مئی جبکہ بنوں میں 11مئی کو جلسے کا اعلان کیاتھا اب ایک مرتبہ پھر جلسہ کرنے اور نئی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات