اپوزیشن کا ٹی او آرز پر اتفاق رائے خوش آئند ہے،حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز قبول کرے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

چوروں اور لٹیروں نے سیاست پر قبضہ کررکھاہے،وزیر اعظم کی اشتعال انگیز تقریریں جلتی پر تیل ڈال رہی ہیں‘صاحبزادہ حامدر ضا

بدھ 4 مئی 2016 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں نے سیاست پر قبضہ کررکھاہے،وزیر اعظم کی اشتعال انگیز تقریریں جلتی پر تیل ڈال رہی ہیں، اپوزیشن کا ٹی او آرز پر اتفاق رائے خوش آئند ہے،حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز قبول کرے۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو بتانا پڑے گا کہ ان کے خاندان کے کھربوں روپے بیرون ملک کیسے گئے۔

مسلم حکمران شام میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کیا جارہا ہے اور فرقہ واریت کو خونی جنگ میں بد ل دیا گیا ہے۔مسلم امہ کو وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے ہر گھر میں دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ پاکستا ن میں کرپشن کا آغاز قرضے معاف کروانے سے ہوا۔

بھارت کی طرف امریکی جھکا ؤ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی پر مجبور کرسکتا ہے۔حکومٹ ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو سارے نظام کو خطرہ ہو سکتا ہے۔حکومتی وزراء شاہ پرست اوردرباری کا کردار ادا کررہے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنے اور بڑے مگر مچھوں کو چھوڑدینے کی پالیسی ختم کر نا ہو گی۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اسمبلیوں میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ بے رحم احتساب ہوا تو کو ئی بھی نہیں بچ سکے گا۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں بلا امتیاز احتساب کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔

متعلقہ عنوان :