ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ،وفاقی وزیر تجارت

بدھ 4 مئی 2016 21:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیر اعلی ڈائریکٹو کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں موجودہ مالی سال میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے، اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ڈائریکٹو کی 141 سکیمیں ہیں جن میں سے17 مکمل ہیں اور41 سکیموں پر کام جاری ہے، 4 سکیموں کے ٹینڈرز پراسس میں ہیں اور78 ایسی سکیمیں ہیں جن پر کام فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہے، اجلاس میں مزید بتایا گیاکہ امسال 2014-15 اور 2015-16کا وزیر اعلی کی اپروول کے aبعد تخمینہ بجٹ 344 ملین مختص کیاگیا تھا جبکہ 356 ملین روپے خرچ کئے گئے اور سی ایم کے مختلف ڈائریکٹوز کے تحت141ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :