چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے گیم چینجر ہے ٗوزیر اعلیٰ بلوچستان

سی پیک کے تحت بلوچستان میں چھ اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے ٗنواب ثناء اﷲ زہری

بدھ 4 مئی 2016 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے گیم چینجر ہے، سی پیک کے تحت بلوچستان میں چھ اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سی پیک کے حوالے سے قائم کردہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر جلد ایک جدید صنعتی شہر بن جائے گا جس سے بلوچستان اور خطے کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کے عوام کو ہر لحاظ سے اس قابل بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی حقیقی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے بلوچستان میں خوشحالی کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔