خصوصی طلباء کو ان کی خصوصی ضروریات اور معذوری میں سہولیات فراہم کی جائیں، بلیغ الرحمان کی ہدایت

بدھ 4 مئی 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے ایچ ای سی کو تجویز پیش کی ہے کہ خصوصی طلباء کو ان کی خصوصی ضروریات اور معذوری میں سہولیات فراہم کی جائیں، خصوصی لوگوں کی خصوصی ضروریات ہوتی ہیں، ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان خصوصی افراد کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہو۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اگرچہ ایچ ای سی گورنمنٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں تعاون کر رہا ہے، اس لئے یہ تجویز دی جاتی ہے کہ ان خصوصی افراد کی ضروریات میں خصوصی اقدامات کرے۔ خصوصی افراد کی ضروریات کے لئے ایک خصوصی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس میں تمام یونیورسٹیاں شامل ہوں گی اور اس سلسلہ میں ایک گرانٹ فارمولا بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فارمولے کی تعمیل کرنے والی تمام یونیورسٹیز کو زیادہ اہم قرار دیا جائے گا اور جو یونیورسٹیز بہترین سہولیات فراہم کرے گی اس کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

وزیر مملکت نے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد صدیقی اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر اکرام علی ملک کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ ملازمین کی پیشہ وارانہ ترقی اور سماجی بہبود کے لئے تجاویز پیش کریں اور اس کے ساتھ ساتھ طلباء کی ذہانت پر ان کی ضروریات اور مالی معاونت بھی کریں۔

متعلقہ عنوان :