سابق وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مقدمہ کے آخری گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا

بدھ 4 مئی 2016 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) سابق وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مقدمہ کے آخری گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ سابق وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے کی ۔ اس موقع پر استغاثہ کے آخری گواہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آ ئی اے خالد قریشی نے عدالت کوا پنا بیان ریکارڈ کرایا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2009کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تفتیش کی اور اس ضمن میں تمام شواہد اکٹھے کیے ۔ سماعت کے موقع پر سعود عزیز ، خرم شہزاد ، سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے چوہدری اظہر و سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء کی ٹیم کے رکن جاوید صفدر عدالت میں موجود تھے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آ ئی اے خالد قریشی کے بیان پر جرح کی تاریخ 05مئی مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر د ی۔

متعلقہ عنوان :