اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی فائر سروس فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو مزید اپ گریڈ کیا جائیگا ‘عملے کو پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کے لئے مزید تربیتی کورسزمنعقد کئے جائیں گے

سی ڈی اے کے چیئر مین معروف افضل کا انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 4 مئی 2016 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) سی ڈی اے کے چیئر مین معروف افضل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی فائر سروس فراہم کرنے کے لئے سی ڈی اے کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو نہ صرف مزید اپ گریڈ کیا جائے گا بلکہ عملے کو پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کے لئے مزید تربیتی کورسسزمنعقد کئے جائیں گے تاکہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہو نے کے لئے سی ڈی اے کے فائر فائٹرزاپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سی ڈی اے کے زیر اہتمام فائر ہیڈ کواٹرز میں انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے دن کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عا مر علی احمد ، ممبر ا نوئرنمنٹ ثناء اﷲ امان ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سول ڈیفنس کے افسران کے علا وہ سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین سی ڈی اے معروف افصل نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمنٹنے کے لئے فائر فائٹرز کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے۔ انہوں نی کہا کہ اس وقت بھی سی ڈی اے کا یہ شعبہ تربیت یافتہ عملے اور آگ بجھانے کے جدید آلات سے لیس ہے اور نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزماہونے کے لئے جدید میشہ ورانہ مہا رت کی تربیت ضا صل کرنے کے علا وہ بیرون ملک مختلف مشقوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے سی ڈی اے کے فائر فائٹرز اور ریسکیو سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے وہ قا بل ستا ئش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سی ڈی اے کے فائر فائٹرز اور ریسکیوسٹا ف کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مطلوبہ مہا رت رکھتا ہے تا ہم عصر حا ضر کے تقا ضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید تر بیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا شہریوں میں کسی بھی ناگہانی صورت حال میں حفا ظتی تدا بیر کے متعلق شعور پیدا کرنے کے لئے ایک موئثر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ قبل ازیں سی ڈی اے کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے فائر فائٹرز نے آگ بجھانے ، عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے علاوہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ریسکیو کے مختلف عملی مظاہرے بھی کئے ۔ اس موقع پر فائر فائٹرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا۔ چیئر مین سی ڈی اے نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فائر فائٹرز کو انعامات دیئے اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :