Live Updates

وزیر داخلہ، وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کی زبان بول رہے ہیں، آئی سی آئی جے کو نواز شریف کے میڈیا ٹرائل کی کیا ضرورت تھی، اپوزیشن نے کمیشن کے ضابطہ کار پر گھنٹوں مشاورت کی اور پھر نتیجے پر پہنچی

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل

بدھ 4 مئی 2016 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کی زبان بول رہے ہیں، حیرانی ہے کہ آئی سی آئی جے کو نواز شریف کے میڈیا ٹرائل کی کیا ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ حیرانی ہے آئی سی آئی جے کو نواز شریف کے میڈیا ٹرائل کی کیا ضرورت تھی، جن پر الزام ہے وہ کمیشن کے ضوابط کیسے طے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کمیشن کے ضابطہ کار پر گھنٹوں مشاورت کی اور پھر نتیجے پر پہنچی۔ وزیر داخلہ، وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی زبان بول رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات