Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 4 مئی 2016 20:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فا ئر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی کے حادثات کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کے لئے موثر ، جامع اور مشترکہ کاوشوں کی ترجمانی کرتا ہے اور یہ دن آتشزدگی کے واقعات میں انسانی زندگیوں اور املاک کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرفائر فائٹرز کی یاد میں منایا جاتا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ فائر فائٹرز خطرناک صورتحال میں بھی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز کی مناسب تربیت سے، آگ لگنے کے واقعات میں جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرزاپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں لیکنبلند و بالا عما ر تو ں کو آگ سے بچا نے کے لیے حفاظتی اقدامات کے مخصو ص اْصولوں پر عملدارآ مد ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ ہم آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کے لیے سنجیدگی سے کام کریں ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات