نیوزی لینڈ نے پہلی بار ٹی ٹونٹی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا،پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر موجود

بدھ 4 مئی 2016 20:02

نیوزی لینڈ نے پہلی بار ٹی ٹونٹی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما ..

دبئی ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں پہلے نمبر پر براجمان عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سالانہ ٹی ٹونٹی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 132 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے، کیوی ٹیم نے پہلی بار ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے، ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم تنزلی کا شکار ہو کر تیسرے نمبر پر چلی گئی، جنوبی افریقہ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے، سری لنکا کا آٹھواں، افغانستان کا نواں، بنگلہ دیش کا دسواں نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :