کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،گورنر سندھ
ڈاکٹروں کی کمی ہے، اجلاس میں گورنر سندھ کو بریفنگ ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری سمری بھیجیں ، ایمرجنسی کو فعال رکھا جائے ،ڈاکٹرعشرت العباد خان
بدھ 4 مئی 2016 19:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (KIHD) امراض قلب کے علاج کے حوالے سے ایک اہم ادارہ ہے جو ضلع وسطی وشرقی کے ساتھ ساتھ سپر ہائی وے سے قریب ترین ہونے کے باعث کراچی آ نے والوں کو بھی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (KIHD) کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید، کمشنر کرا چی سید آصف حیدر شاہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ سمیع الدین صدیقی اور ادارے کے متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ گورنر سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ اسپتال میں آکسیجن پلانٹ اور گیس کی سپلائی کے لئے درکار 14 کروڑ روپے کی فراہمی کے لئے محکمہ خزانہ سے رجوع کریں تاکہ اس مسئلہ کو فوری حل کیا جاسکے ، انسٹیٹیوٹ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور کارڈک سرجنز کی کمی کے مسئلہ پر گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ ماہرین کو کنٹریکٹ پر رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے ایک سمری تیار کی جائے تاکہ مریضوں کو انجیو پلاسٹی اور بائی پاس کی سہولت بر وقت فراہم کی جاسکے ، انسٹیٹیوٹ میں ادویات اور آلات و مشینری کی کمی کے حوالے سے گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں بھی فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور ایک ورکنگ پیپر تیار کرکے اس ضمن میں درکار فنڈ ز کا تخمینہ لگایا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.