پی ٹی آئی نے کوہاٹ اوربنوں سے مولانا کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ٗمرادسعید
مسئلہ کشمیر پر مودی سرکار اورشریف خاندان کا گٹھ جوڑ ہے ٗ شہر یار خان آفریدی
بدھ 4 مئی 2016 19:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ جن پختونوں کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان سیاست میں زندہ ہیں انھیں کے حقوق کا انھوں نے سودا کردیا ٗپی ٹی آئی نے کوہاٹ اوربنوں سے مولانا کی سیاست کا جنازہ نکال دیاہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی محبت میں پختونوں کا سودا کرچکے ہیں ٗانکی تربیت نہیں کہ وہ دوسروں کی توہین کریں۔
شہریار خان آفریدی نے کہاکہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ میں پبلک سروس ڈویلپمنٹ میں ایک پیسہ نہیں دیا، مسئلہ کشمیر پر مودی سرکار اورشریف خاندان کا گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان بتائیں انھوں نے کشمیریوں کے لئے کیا کیا ہے۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے ذمہ دار ن لیگ کا چھوٹو گینگ اور پنجاب کی انتظامیہ ہے ٗ مولانا فضل الرحمان نے پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی کی اور ان کے ضمیر کا سودا کیا ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل میں عوام کے پیسے کے استعمال پر نیب سے رجوع کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.