پیپلز پارٹی نے ایف 16 طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان کی امداد روکنے کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی

کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ٗموقف

بدھ 4 مئی 2016 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکہ کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کی امداد روکنے کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

تحریک التواء پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ۔ اس عوامی نوعیت کے اہم معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے اور حکومت اس بارے میں اپنے ردعمل سے آگاہ کرے ۔