پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا

فائرفائٹنگ ایک معزز پیشہ ہے اور فائرفائٹرز قوم کے ہیرو ز ہوتے ہیں‘ ڈی جی ریسکیوپنجاب ریسکیو1122کے تربیت یافتہ فائر فائٹرز پاکستان میں جدید طرز پر فائٹنگ کے لیے مشعل راہ ہیں‘ ڈی جی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی

بدھ 4 مئی 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)نے ریسکیورز اور فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب بھر میں مختلف آگاہی پروگرام اور فلیگ مارچ کی۔ڈی جی ریسکیو پنجاب بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیا ء کی ہدایت پر تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے اپنے اپنے اضلاع میں فائرفائٹرز کے حوالے سے آگاہی، اس کی اہمیت اور ضرورت پر مختلف پروگرامز ترتیب دیے اور ڈیوٹی کے دوران اپنی زندگیوں کی قربانی دینے والے فائرفائٹرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ بریگیڈئیر (ر) امیرحمزہ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے دوران تربیت کیڈٹس کے لیے خصوصی لیکچر کا بھی اہتمام کیا۔ فائر فائٹنگ کے ماہرین نے کیڈٹس کو فائرفائٹرزکے دن کی اہمیت ، فائر فئٹنگ اوراس کے جدیدرجحانات اور کسی بھی ناگہانی آفت میں فائر فائٹرز کے کردار اور انکی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں کیڈٹس نے فائرفائٹنگ، منہدم عمارت سے ریسکیو کرنا، بلند عمارت میں آگ لگنے کی صورت میں متاثرین کو اونچائی سے ریسکیو کرنا اور آگ کی روک تھام کے لیے محفوظ عملی اقدامات کی فر ضی مشقوں کا بھی انعقاد کیا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں فلیگ مارچ کا دستہ سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122 ، مسلم ٹا?ن ، لاہورسے شروع ہوکر براستہ لبرٹی گول چکر، صدیق ٹریڈسنٹر، جیل روڈ، نیو ٹولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا واپس ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ ڈائریکٹرجنرل بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء اور ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر امیر حمزہ کی سربراہی میں ریسکیو1122کی جدید فائروھیکلز،فائرانوسٹی گیشن یونٹ، ایرئیل پلیٹ فارمز، ٹرن ٹیبل لیڈرز اور دوسری فائرفائٹنگ کی گاڑیوں اور جدید فائرسوٹس میں ملبوس فائرریسکیورزکے ہمراایمرجنسی سروسز اکیڈمی سے برآمد ہوا جس کا مقصد فائرفائٹنگ کے حوالے سے کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنااورفائر فا ئٹر ز کو خراج تحسین پیش کرناتھا۔

فلیگ مارچ میں ڈائریکٹر جنرل برگیڈئیر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ارشد ضیاء ، ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر (ریٹائرڈ )امیر حمزہ کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ) فہیم احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن) ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس) نعیم مختار، ڈپٹی ڈائریکٹرآر ایم عرفان نصیر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد رضا اور دیگر اعلیٰ ریسکیوافسران نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی امیر حمزہ نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ایمرجنسی میڈیکل سروس میں شاندار کامیابی کے بعدریسکیو 1122فائر سروس کا آغازلاہور سے کیا جو پاکستان میں ماڈرن فائر فائٹنگ کا ایک انقلابی قدم ہے اور ریسکیو1122کے ریسکیورز پاکستان میں جدید سطور پر پیشہ وارانہ فائرفائٹنگ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ میں تمام ریسکیورز کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اسی جذبے کے تحت معاشرے میں احساس تحفظ فراہم کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر ارشد ضیاء کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی امیر حمزہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز میں ریسکیورز سے خطاب کے دوران ریسکیورزکو پنجاب میں فائرفائٹرز ڈے منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ریسکیو کرنااورآگ بجھانا معزز پیشہ ہے اور فائرفائٹرز اپنی قوم کے ہیروز ہیں کیونکہ یہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر شہریوں کی جان و مال کو بچاتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :