Live Updates

تحریک انصاف کی خواتین نے جلسوں میں حراساں کیے جانے کے واقعات پو قابو پانے کیلئے ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 مئی 2016 19:43

تحریک انصاف کی خواتین نے جلسوں میں حراساں کیے جانے کے واقعات پو قابو ..

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کی خواتین نے جلسوں میں حراساں کیے جانے کے واقعات پو قابو پانے کیلئے ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کے باعث پارٹی کے رہنماوں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال کے بعد فیصل آباد میں تحریک انصاف کی خواتین نے 20 مئی کے جلسے کیلئے ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی ہے۔ ڈنڈا بردار فورس میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین کیساتھ بدتمیزی کے واقعات پر وہ بالکل مایوس نہیں ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد جلسے کیلئے اپنی اور دیگر خواتین کی حفاظت کیلئے مکمل تیاری کر لی ہے۔ اگر جلسے میں کسی نے خواتین سے بدتمیزی کی کوشش کی تو وہ انہیں بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :