Live Updates

نواز شریف کو بچانا، کے پی کے حکومت گرانا کرپٹ مولانا کے بس کی بات نہیں‘تحریک انصاف نے خواتین کو احترام اور سیاسی شعور دیا، ن لیگ نے جلسہ میں غنڈے بھیج کر عمران خان نہیں قوم کی بیٹیوں کیخلاف سازش کی‘پانا مہ معاملے پر وزیراعظم کو جانا ہی ہوگا اب پہلے جانا ہے یا بعد میں فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمو دالر شید کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مئی 2016 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ قوم کو قابض اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے ، نواز شریف کی ڈوبتی کشتی بچانا فضل الرحمان کے بس کی بات نہیں، مولانا کسی غلط فہمی کا شکار ہیں، پہلے نواز شریف کی محبت میں پختون قوم کا سودا کیا اب کے پی کے حکومت کیخلاف سازش کر رہے ہیں، درحقیقت حکومت کا ساتھ دیکر مولانا اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کی موجودگی میں پانا مہ لیکس کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں، انہیں جانا ہو گا پہلے یا بعد میں فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خوفزدہ ہیں کہ کہیں کرپشن پر انکی گردن نہ دبوچ لی جائے، اسلئے وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں لیکن وہ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں نہ تو وہ حکومت کی ڈوبتی کشتی بچا سکتے ہیں اور نہ کے پی کے حکومت گرا سکتے ہیں، خیبر پختو نخو ا ء کے عوام اصلیت جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ مولانا نے پہلے نواز شریف کی محبت میں پختون قوم کا سودا کیا اب قوم کیخلاف سازش کر رہے ہیں، پانا مہ معاملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی موجودگی میں پانا مہ لیکس کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہیں، انہیں جانا ہی ہو گا اب فیصلہ نواز شریف خود کر لیں کہ وہ پہلے جانا پسند کرینگے یا بعد میں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے گلو?ں کو بھیج کر جلسے میں بد نظمی پیدا کی، تحریک انصاف نے خواتین کو سیاسی شعور اور احترام دیا، اسلام آباد کے طویل دھرنا میں خواتین سے بدتمیزی کا کوئی ایک واقعہ پیش نہیں آیا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنی کرپشن اور پکڑے جانے کے خوف سے اوچھے اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اصل میں وہ تحریک انصاف نہیں قوم کی بیٹیوں کیخلاف سازش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الر شید کی صدارت میں پبلک اکا?نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے کے پیش نہ ہونے پر چیئرمین پبلک اکا?نٹس کمیٹی میاں محمود الر شید نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے انکی آئندہ ماہ ہونیوالے اجلاس میں طلبی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات