انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے ، اٹک میں ریسکیو1122 کا فلیگ مارچ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 4 مئی 2016 19:33

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 مئی۔2016ء )انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے اٹک ریسکیو1122کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ چوک فوارہ سے شروع ہوکر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ کچہری چوک میں فائر فائٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریسکیو1122کے فائر فائٹرز نے نہایت شاندار طریقے سے "V"کا نشان بنایا اس موقع پر قائم مقام چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ فیصل جاوید، سرپرستِ اعلیٰ سید رضا حیدر نقوی، وائس چیئرمین ملک اسد، ممبر مجلسِ عاملہ شیخ ظہور الٰہی، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک عطا محمد خان اعوان، چیئرمین سنٹرل یونین آف جرنلسٹس رانا شوکت علی ، سینیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر سہیل احمد، اورشہریوں کی کثیرتعدادنے اس عملی مظاہرہ کو دیکھا اور ریسکیو1122کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریف کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اٹک میں568مقامات پر آگ بجھانے کا عمل کیا اور قیمتی جانی اور مالی نقصان کو ہونے سے بچایا اس کے علاوہ ہم نے مختلف سکولوں اور کالجز میں بھی آگ بجھانے کی عملی تربیت دی․ ڈاکٹرمیاں محمد اشفاق نے شہید ہونے والے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید کہا کہ فائر فائٹرز کو پوری دنیا میں ہیرو مانا جاتا ہے اور ہمیں بھی اپنے فائر فائٹرز کو اسی انداز سے دیکھنا چاہیے اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر محمد اورنگزیب اور کنٹرول روم آفیسرسیموئل جیمز بھی موجود تھے․