رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 18 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی: ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز

muhammad ali محمد علی بدھ 4 مئی 2016 19:21

رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 18 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی: ایم ڈی یوٹیلیٹی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 18 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے رمضان المبارک کے ماہ کیلئے 18 اشیا پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت رمضان میں 1 ارب 40 کروڑ روپے کی سبسڈی دیگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سبسڈی کیلیے سمری ای سی سی کو بجھوا دی گئی ہے۔ پیکج منظور ہونے پر جون کے پہلے ہفتے سے قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔ سبسڈی دالوں، بیسن، کجھور، مصالحہ جات، مشروبات سمیت دیگراشیا پردی جائیگی۔