Live Updates

فضل الرحمان اور انکے درباریوں کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے ، نریندر مودی کے یاروں کو پاکستانی قوم کے ایک دھکے کی ضرروت ہے‘ پی ٹی آئی کا کارواں چل رہا ہے ‘ (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباری اپنی وزارتیں بچانے کیلئے عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی پر اتر آئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری کی بات چیت

بدھ 4 مئی 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور انکے درباریوں کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے ، نریندر مودی کے یاروں کو پاکستانی قوم کے ایک دھکے کی ضرروت ہے ، پی ٹی آئی کا کارواں چل رہا ہے اور (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباری اپنی وزارتیں بچانے کے لئے عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی پر اتر آئیں ہے، نواز شریف جتنا مرضی اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر لیں انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا ، ، فضل الرحمان کے اپنے باپ نے کہا تھا کہ یہ میرا بیٹا میرے سیاسی مخالفین سے پیسے لیکر میری مخبری کرتا ہے ،مولانا فضل الرحمان آج بھی نواز شریف کی گود میں بیٹھ کر مخبری کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ مسلمانوں کی پیٹھ پر چھرا گونپا ہے اور خیبر پختون خواہ کی عوا م نے ان کی منافقت اوردوغلی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے خیبر پختون خواہ پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور انکا اقتدار ڈول رہا ہے،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز نہیں ،عمران خان پر تنقید کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے فضل الرحمان کا بھی احتساب ہونا چاہیے کیونکہ اس نے بھی ہر حکومت کا ساتھ دیکر مال بنایا ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزیر بھات بھات کی بولیاں بول رہے ہیں یکم مئی کے جلسے میں پیش آنے والے واقع کی پولیس تحقیقات کریں (ن) لیگ نے پوری منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات کروائے تا کہ عوام کی پانامہ لیکس سے توجہ ہٹ جائے، نواز شریف کے جلسوں میں تقریر سے لگتا ہے کہ وہ بو کلاہٹ کا شکا ر ہے (ن) لیگ گھٹیا سیاست پر اتر آئی ہے خواتین سے بد تمیزی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پی ٹی آئی نے ہمیشہ خواتین کو عزت و احترام دیا ہے پی ٹی آئی کی کامیاب تحریک کے نتیجے میں خواتین سیاسی میدان میدان میں آئی ہے جس کا سہرا پی ٹی آئی کو جاتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات