تحریک انصاف کا لاہور کے جلسے میں خواتین کیساتھ بد سلوکی کے واقعہ پر (ن) لیگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
حکمران جماعت کے گلو بٹوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا ، اعلیٰ عدلیہ واقعہ کا از خود نوٹس لے ‘ مسرت چیمہ
بدھ 4 مئی 2016 19:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے آئی ہوئی خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ پر مسلم لیگ (ن) کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے واقعہ کااز خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں فتح گڑھ میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں فرزانہ اکرام ، نسرین اختر،رافعہ طارق سمیت دیگر خواتین رہنما ؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مال روڈ پر واقعہ اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) معاشی اور سماجی انصاف کی فراہمی اور پانامہ لیکس کیخلاف قومی تحریک میں خواتین کی شمولیت سے خوفزدہ ہے ۔(جاری ہے)
حکمران جماعت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے مال روڈ کے جلسہ میں خواتین پر حملہ کرایا ۔
پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں کو شناخت کر کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کی خواتین کو خوفزدہ نہیں کر سکتے بلکہ حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.