پشاور ہائیکورٹ نے مہمند ایجنسی میں سکولوں کی بندش کا آرڈر معطل کردیا

بدھ 4 مئی 2016 19:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پشاور ہائیکورٹ نے مہمند ایجنسی میں سکولوں کی بندش کا آرڈر معطل کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مہمند ایجنسی کے 98سکولوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بندش کا آرڈر معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں سکولوں کی بندش کا آرڈر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے جاری کیا تھا جس کے بعد 98سکولوں کو بند کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :