بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پی اے ایف بیس نور خان میں کانووکیشن تقریب کا انعقاد

بدھ 4 مئی 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ، پی اے ایف بیس نور خان میں ایم اے انگلش، ایم اے ایجوکیشن، ایم ایڈ اور بی ایڈ کورسز کی کانووکیشن تقریب منعقد کی گئی۔سائرہ افضل تارڑ،وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈنیشن اس تقریب کی مہمانِ خصوصی جبکہ بیگم طلعت سہیل ،صدرپاکستان ائیرفورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا) بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ)فائزامیر، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی اسلام آباد نے تقریب کی صدارت کی۔مہمانِ خصوصی نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافی،میڈلز اورسر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ سال کی بہترین طالبہ کیلئیــ’’ قائد اعظم ٹرافی‘‘ مس میمونہ حسن کو عطا کی گئی۔

(جاری ہے)

ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ)فائض امیر، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی نے ایم اے انگلش کی 77 ، ایم اے ایجوکیشن کی30 ، ایم ایڈکی24، اور بی ایڈ کی 192 طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

قبل ازیں ، بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل مس کوکب آرا ناصر نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ یہ کالج 1984میں قائم ہوا۔جس کا شمار نہ صرف پاک فضائیہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی نمایاں مقام کا حامل ہے۔ ایم اے انگلش ، ایم اے ایجوکیشن ، ایم ایڈ، بی اے، بی ایڈ اور بی ایس سی کورسز کے ساتھ ساتھ یہ کالج مونٹیسوری اور کمپیوٹر سائنسز میں بھی ڈپلومہ کورسز کرواتا ہے۔

متعلقہ عنوان :