گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلبرگ کے طلباء کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

بدھ 4 مئی 2016 18:32

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گلبرگ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار ٹاؤن‘لاہور‘لاہور کالج آف کامرس‘ باغبانپورہ‘لاہور‘ایم کیو فاؤنڈیشن ہائی سکول‘ شاہ جمال اچھرہ‘لاہور‘دی نالج پوائنٹ ہائی سکول‘ مدینہ چوک‘ بھگت پورہ‘لاہور‘فاطمہ بلیسنگ فیلڈ گرلز ہائی سکول‘ یثرب کالونی‘ بھگت پورہ‘لاہورکا دورہ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد450تھی ۔

متعلقہ عنوان :