ٹیپو سلطان کی لازوال جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہندوستان میں دین اسلام کا چراغ گل کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں،مقررین کا ٹیپو سلطان کے یوم شہادت پر خطاب

بدھ 4 مئی 2016 18:32

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) ٹیپو سلطان کی لازوال جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہندوستان میں دین اسلام کا چراغ گل کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں‘ ٹیپو سلطان نے اپنے خون سے حریت پسندی کا چراغ روشن رکھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر مملکت و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے شیر میسور ‘عظیم مسلم فاتح سلطان فتح علی ٹیپو شہید کے 217ویں یومِ شہادت کے موقع پر ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، لاہور میں منعقدہ خصوصی نشست سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا، اس موقع پرتحریک پاکستان کے کارکن پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد، کشمیری رہنما مولانا محمد شفیع جوش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کثیر تعداد میں موجود تھے، محمد رفیق تارڑ نے کہا کہ ٹیپو سلطان اسلامیانِ ہند کی تاریخ کا وہ بطلِ جلیل ہے جو جرأت و عزیمت کا بے مثال استعارہ بن چکا ہے،پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ ٹیپو سلطان نے اصولوں کی خاطر اپنی جان قربان کردی،پروفیسر رضا تیمور نے کہا کہسلطان ٹیپو شہید نے مسلمانوں کے اندر ایک جوش اور ولولہ پیدا کیاوہ انگریزوں کیخلاف فتح یاب تو نہ ہو سکے لیکن ایک ایسی تحریک شروع کردی جس کے نتیجہ میں1857ء کو جنگ آزادی بھی لڑی گئی،پروفیسر خدیجہ ناظم نے کہا کہ ٹیپو سلطان انتہائی بہادر اور زیرک سپہ سالار ہونے کے ساتھ ایک عالمی سطح کے لیڈر تھے جنہوں نے اس وقت کی عالمی طاقتوں سے بھی تعلقات قائم کئے تھے،شاہد رشید نے کہا کہ ہم ان تمام مشاہیر کی یاد مناتے اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بالواسطہ یا بلاواسطہ ان جذبات اور خیالات کی پرورش کی جس کی بدولت ہم نے 14اگست1947ء کو آزادی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :