شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ اختتام پذیر

ویمن سنگل ماہور شہزاد ،مردوں کے فائنل میں حافظ عرفان نے ٹائٹل اپنے نام کیا

بدھ 4 مئی 2016 18:25

شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پشاورمیں ہونے والیشہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن‘ویمنز سنگلز فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے واپڈا ہی کی خضرہ رشید (پاکستان نمبر ون پلیئر )کو اکیس اٹھارہ اور اکیس پندرہ سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ مردوں کے فائنل مقابلے میں واپڈا کے حافظ عرفان سعید نے واپڈا ہی کے عبدالرحمان کو اکیس تیرہ اور اکیس گیارہ سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی ‘مینز ڈبلز فائنل میں اوپس زاہد نے مراد علی اور عظیم سرور کو سخت مقابلے کے بعد اکیس انیس ‘پندرہ اکیس اور بائیس بیس سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پشاور کے گریژن کلب میں منعقد ہوئی اس موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر میاں افتخار حسین اور102 بریگیڈ کے سربراہ بریگیڈئر عنایت حسین مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم ‘پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز ‘ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ‘سیکرٹری جنرل حاجی امجد خان ‘آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ اور دیگر شخصیات شامل تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے ‘مینز سنگلز سیمی فائنل میں واپڈا کے عبدالرحمان نے این بی پی کے مراد علی کو اکیس چودہ اور اکیس سترہ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کے عرفان سعید نے واپڈا ہی کے اویس زاہد کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالییفائی کیا ‘ویمنز سنگلز سیمی فائنل مقابلوں میں واپڈا کی خضرہ رشید نے واپڈا ہی کی بشریٰ قیوم کو تیرہ اکیس ‘اکیس سولہ اور اکیس سولہ سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے واپڈا ہی کی سحرا اکرم کو گیارہ اکیس ‘اکیس تیرہ اور اکیس پندرہ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ‘ویمنز ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں میں واپڈا کی صائمہ اور فرزانہ نے غزالہ اور ماہور کو اکیس دس ‘انیس اکیس اور اکیس سولہ سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں واپڈا کی سدرہ اور خضرہ نے صباء اور سحرا کو اکیس نو اور اکیس چودہ سے شکست دی ‘مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں میں ایس این جی پی ایل کی غزالہ اور انجم نے واپڈا کی صائمہ وقاص اور وقاص کو اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں واپڈا کی میمونہ اور عرفان سعید نے واپڈا ہی کی سدرہ اور عتیق کو اکیس تیرہ ‘اٹھارہ اکیس اور بائیس بیس سے شکست دی‘ویمنز ڈبلز فائنل میں واپڈا کی سدرہ اور خضرہ رشید نے واپڈا کی صائمہ اور فرزانہغ کو بیس بائیس‘اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے شکست دی ‘مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں واپڈا کی میمونہ اور عرفان سعید نے ایس این جی پی ایس کی غزالہ اور انجم کو اکیس سولہ ‘سترہ اکیس اور اکیس گیارہ سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :