انسدادِپولیو مہم قومی فریضہ سمجھ کر ہم سب کو متحد ہوکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

بدھ 4 مئی 2016 18:24

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء)ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ انسدادِپولیو مہم قومی فریضہ سمجھ کر ہم سب کو متحد ہوکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں انکے خدشات ختم کرکے اُنہیں پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے تاکہ معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے ۔

یہ بات انہوں نے 16سے 19مئی تک ہونیوالی انسدادِپولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہا ل میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو پابند کیا جائے کہ گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام روینیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی نگرانی کریں۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈاکٹر خالد نے بتایاگیا کہ35ریفیوزرل کیسزرہ گئے ہیں۔ اس مہم کے دوران 288782بچوں کو پولیو سے بچاؤں کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ ہے اس مقصد کیلئے ضلعے کی 41یونین کونسلوں میں157ایریا انچارجز ،749ٹوٹل ٹیمیں ،574موبائل ٹیمیں ،105فکسڈپوائنٹ ٹیمیں اور 70ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iاصغرجویہ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز،سول سرجن ڈاکٹر اصغر آرائیں،ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز عبدالحمید شیخ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رضا علی بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاخر شاکر،ڈبلیو ایچ اوکے نمائندہ ڈاکٹر مشتاق شاہ، سماجی ورکرزاہدہ ڈیتھو، ایس اے خان، محمد بخش کپری ،علی حسن نون،شہزاد صابری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔