Live Updates

11 مئی کو بنوں میں منعقد ہونے والا عظیم الشان جلسہ علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا،شاہد محمدخان وزیر

پی ٹی آئی کے قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بنوں کے عوام کو درپیش مشکلات کا پورا پوراادراک ہے ،معاون خصوصی

بدھ 4 مئی 2016 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ 11 مئی کو بنوں میں منعقد ہونے والا عظیم الشان جلسہ علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

شاہ محمد خان نے کہا کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے ضلعی اور تحصیل ناظمین کے ایک وفد نے ان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اورانہیں بنوں کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا ۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بنوں کے عوام کو درپیش مشکلات کا پورا پوراادراک ہے جن کے حل کے لئے انہوں نے اپنے خصوصی دلچسپی کااظہار کیا۔ واضح رہے کہ 11 مئی کو بروز بدھ بوقت تین بجے بنوں میں پی ٹی آئی کاایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے قائد عمران خان اہم خطاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات