پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ کل پنجاب یونیورسٹی میں سجے گا، ملک بھر سے معروف پبلشرز شرکت کریں گے

بدھ 4 مئی 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ سالانہ کتاب میلہ 2016ء کی افتتاحی تقریب کل ( جمعرات ) صبح10بجے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے کاریڈور میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

معروف روحانی پیشوا، مصنف اور ٹیلی ویژن کی نامور شخصیت سرفراز شاہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔تین روزہ کتاب میلے میں ملک بھر سے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیا ت شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کتاب میلہ کے تین روز میں ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد کتب فروخت ہوئی تھیں۔