محکمہ اوقاف کی باگڑیاں اراضی پر قبضے کے خلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع

بدھ 4 مئی 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم نے محکمہ اوقاف کی باگڑیاں اراضی پر قبضے کے خلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تحریک التواء کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور باگڑیاں میں محکمہ اوقاف پنجاب کی کروڑوں کی زمین پر قبضے کی حقیقت کھل گئی ،قبضہ کرنے والے اوقاف ملازمین تھے،جن کو مافیا نے بچا کر پولیس آپریشن کرنے والی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے،باگڑیاں کے رہائشی افراد نے ون فائیو پر کال چلوائی کہ محکمہ کی اراضی پر قبضے کیلئے دیوار کھڑی کی جارہی ہے جس کی بعد مقامی افراد اور ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ نے اس کی اطلاع ڈپٹی ڈائریکٹر کو دی جس نے سارا معاملہ ڈائریکٹر اظہر حیات کو بیان کیا جس انہوں نے متعلقہ زونل ایڈمنسٹریٹر عظیم حیات کو موقع پر پہنے کی ہدایت جاری کی جس کی بعد متعلقہ پولیس اہلکاروں اور محکمہ کے گارڈ ز نے دیواروں کو گرادیا اور موقع پر موجود محکمہ کے ملازمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور بعد ازراں محکمہ نے قبضہ کے الزام میں گرفتار ملازمین اور افسران کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے خاتوں ڈپٹی ڈائریکٹر پر الزام لگا کر ااس کی خدمات ایس این جی اے ڈی کے حوالے کرنے کیلئے خط لکھ دیا ،لہذا میری استدعا ہے کہ میں تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنیکی اجازت دی جائے۔