ڈاکٹر طاہر القادری کا اصغر ساجد کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 4 مئی 2016 18:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) بانی و سر پرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نائب امیر تحریک منہاج القرآن لاہور محمد اصغر ساجد کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے،دریں اثناچیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ،احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی، امیر لاہور حافظ غلام فرید ،اشتیاق حنیف مغل،انجینئر ثنااﷲ ،حاجی اسحق نے بھی اصغر ساجد کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :