جنوبی پنجاب میں وہاڑی میں بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹ کے پہلے فیز کا تعمیراتی مرحلہ مکمل
بدھ 4 مئی 2016 18:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) جنوبی پنجاب میں وہاڑی میں بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹ کے پہلے فیز کا تعمیراتی مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل (ر) نوید مشتاق گِل نے وہاڑی میں رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ جن کی انتھک اور بھرپور کو شش کی بنا پر انڈسٹریل اسٹیٹ معرض وجود میں آئی، دیگر عمائدین اور صنعت کاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران بتائی۔
پیڈمک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے ہر ضلع میں کم از کم دو انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے تاہم اس منصوبہ میں جنوبی پنجاب کواہمیت دی گئی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں خاصی اراضی پر صنعتی پلاٹ الاٹ کئے جائیں گئے اور اس میں ترجیحاً مقامی سرمایہ کاروں کو الاٹمنٹ کی جائے گی کیونکہ دوسرے صوبوں میں الاٹمنٹ کیلئے پیڈمک پر دباؤ موجود ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹیکسٹائل، جننگ، فوڈ پراسیسنگ، ہینڈی کرافٹس اور دیگر صنعتی شعبے پہلے مرحلہ میں سرمایہ کاری کریں گے جس سے مقامی طور پر روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مقامی سرمایہ کاروں کی طرف سے بعض مسائل کی نشاندھی پر کہا کہ ان کی طرف سے واضح کمٹمنٹ کے بعد پیڈمک انہیں ریلیف دے گی۔ واضح رہے کہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ خانیوال روڈ پر تعمیر کی جا رہی ہے اور یہ وہاڑی ضلع کی بھرپور ترقی کا موجب بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.